اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی چیمبر آف کامرس، صنعت اور زراعت کے مطابق؛ پولینڈ کے وزیر خزانہ کی قیادت میں 60 رکنی اقتصادی وفد 25 سپتمبر کو ایرانی دارالحکومت تہران پہنچے گا.
ايراني چيمبر آف كامرس نے ايراني وزارت خارجہ اور تہران ميں واقع پولينڈ كے سفارتخانے كا حوالہ ديتے ہوئے مزيد اعلان كيا كہ دونوں ممالك كي تجارتي كمپنيوں كے درميان مذاكرات كا آغاز 26 سپتمبر كو ہوگا.
اس حوالے سے پولينڈ ميں تعينات ايراني سفير 'رامين مہمانپرست' نے كہا ہے كہ پولينڈ ايران كا اہم تجارتي شراكت دار بننے كي صلاحيت ركھتا ہے اور دونوں ممالك قريب مستقبل ميں تجارتي حجم ايك ارب يورو تك اضافہ كرسكتے ہيں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲